دنیا اچھی لگتی ہے رب اچھا لگتا ہے
دنیا اچھی لگتی ہے رب اچھا لگتا ہے
اچھی آنکھوں والوں کو سب اچھا لگتا ہےساری کتابیں سارے صحیفے مجھ پر اترے ہیںمجھ کو دنیا کا ہر مذہب اچھا لگتا ہےبچپن کی تختی پر صبحیں ہنسنے لگتی ہیںبوڑھے لوگوں کو بھی مکتب اچھا لگتا ہےچڑھتے اور ڈھلتے سورج کی صورت ایک سی ہےرنگ مشرق ہو یا مغرب اچھا لگتا ہےپانی اور ہوا کی طرح بہتا جاتا ہوںمجھ کو اپنے جینے کا ڈھب اچھا لگتا ہےنذیر قیصر
.png)
No comments